شہزادہ فیصل بن عبداللہ سعودی عرب کے نئے وزیرخارجہ مقرر

0
102

ریاض:

سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم عبدالعزیز سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں اور ان کی جگہ شہزادہ فیصل بن عبداللہ  کو سعودی عرب کا نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کی رات شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو ان کے منصب سے سبکدوش کرکے شہزادہ فیصل بن عبداللہ آل سعود کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔

شہزادہ فیصل نے پچھلے کچھ مہینوں سے جرمنی میں سعودی سفیر اور اس سے قبل واشنگٹن سفارتخانے میں سیاسی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

 

واضح رہے سبکدوش ہونے والے سابق وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے دسمبر 2018 میں عادل الجبیر کی جگہ لی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here