برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قبل از وقت انتخابات کی تجویز پیش کردی

0
570

لندن:

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے 12 دسمبر کو قبل از وقت انتخابات کروانے کی تجویز پیش کردی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ہر حال میں 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے انخلا کی اپنی ضد کو ختم کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے سامنے 12 دسمبر کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کی تجویز رکھ دی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بریگزٹ ڈیل پر پارلیمان کی تقسیم اور برطانوی سیاستدانوں میں پائے جانے والی بے چینی کا اب واحد حل نئے انتخابات ہی رہ جاتے ہیں۔ جس کے لیے میں 12 دسمبر کو قبل از وقت انتخابات کرانے کو تیار ہوں جو کہ 2022 میں ہونے تھے۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم کی بریگزٹ ڈیل پر یورپی یونین کو 3 تجاویز

برطانوی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ نے بورس جانسن کی پیشکش پر کہا کہ پہلے بریگزٹ ڈیل میں التوا کے فیصلے پر یورپی یونین کے ردعمل کا انتظار ہے اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے تاہم کئی چھوٹی جماعتوں نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین سے انخلا کے معاملے پر تاحال برطانوی پارلیمان کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے جب کہ عوام کے درمیان بھی اس معاملے پر کافی تضاد اور تقسیم پائی جاتی ہے۔ سابق وزیراعظم تھریسامے کو بھی اس مسئلے پر مستعفی ہونا پڑا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here