بھارتی رکن پارلیمنٹ نے نام نہاد یورپی وفد کے دورہ مقبوضہ کشمیر کو مسترد کردیا

0
127

نئی دہلی:

بھارتی سیاسی رہنما اور رکن پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رکن لوک سبھا اسد الدین اویسی نے کہا کہ مودی سرکار نے یورپی یونین کے 25 رکنی سلیکٹڈ وفد کو مقبوضہ کشمیر بھیجا، یہ افراد یورپی پارلیمنٹ کے آفیشل ارکان بھی نہیں ہیں، یہ لوگ نہ صرف نازی ازم پر یقین رکھتے ہیں بلکہ فخر سے فاشسٹ ہونے کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ ایسے ارکان سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی، سلیکٹڈ وفد کا مقصد کشمیر میں اپنی مرضی کی صورتحال دکھانا تھا، لیکن مودی سرکار ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں چھپا سکے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here