سری نگر کی جامع مسجد 4 ماہ بعد کھول دی گئی

0
76

سری نگر:

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ کے 4 ماہ 13 دن بعد سری نگر کی جامع مسجد نمازیوں کیلیے کھول دی گئی۔

مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ وادی کے حالات اب تک معمول پر نہیں آسکے اور بھارتی جبر اور بدترین کرفیو کے باوجود وقتاً فوقتاً بھارت مخالف مظاہرے کیے جاتے ہیں اور خاص طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں اس وقت بھی زندگی کے معمولات شدید متاثر ہیں، فون اور انٹرنیٹ تک رسائی انتہائی محدود ہے جب کہ روزمرہ اشیائے ضرورت اور دواؤں کی قلت سے ان علاقوں میں بدترین انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

گزشتہ 4 ماہ سے سری نگر کی جامع مسجد میں اب تک جمعہ کی نماز بھی نہیں ہوسکی تھی تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے 4 ماہ 13 دن بعد سری نگر کی جامع مسجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

 

انجمن اوقاف (مسجد کی کمیٹی) ممبران کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد مسجد کے گیٹ سے سیکیورٹی ہٹادی گئی اور ہم نے ظہر اور عصر کی نماز ادا کی جب کہ حالات معمول پر رہے تو جامع مسجد میں نمازیں جاری رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here