اداکارہ عائشہ عمر بھی جنسی ہراسانی کا شکار

0
888

کراچی: ڈرامہ و فلمی اداکارہ عائشہ عمر بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہو گئیں۔

جنسی ہراسانی کے خلاف سب سے پہلے ہالی ووڈ سے آواز اٹھنے کا سلسلہ ’می ٹو‘ کی شکل میںشروع ہوا جہاں جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی بہت سی اداکاراؤں نے بڑی اور نامور شخصیات پر الزامات عائد کیا اور پھر الزامات کی یہ لہر ہالی ووڈ سے بالی ووڈ اور اور پھر وہاں سے ہوتے ہوئے لالی ووڈ آپہنچی۔

ابتداء میں ایمان سلیمان، نادیہ جمیل، فریحہ الطاف، ماہین خان اور اس کے بعد میشا شفیع کی جانب سے بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا اعتراف سامنے آیا تاہم ابھی میشا شفیع کا معاملہ تھما ہی تھا کہ اداکارہ عائشہ عمر نے بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

عائشہ عمر نے حال ہی میں اداکار احسن خان کے شو میں شرکت کی جس کا مختصر سا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں عائشہ نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں کیریئر کے دوران جنسی ہراسانی کے عمل سے گزر چکی ہوں اس لیے میں اندازہ کر سکتی ہوں کہ اس وقت کسی پر کیا گزرتی ہے۔

عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ میں ابھی اس موضوع پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھتی لیکن ہوسکتا ہے بعد میں کبھی خاموشی توڑ دوں لیکن میں یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے کا نام بتا دوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here