بھارتی فوجی کی ساتھی اہلکار کو قتل کرنے کے بعد خود کشی

0
90

سری نگر:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھی کانسٹیبل کو سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس  کے ایک اہلکار نے معمولی تلخ کلامی پر اچانک اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

سرکاری رائفل سے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی اہلکار وی این مرٹھی نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت محمد تسلیم کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی اہلکار کا نام سنجے ٹھاکرے ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 443 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے 2014 میں ایک سروے بھی جاری کیا تھا جس میں ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی کے خود کشی کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here