یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید

0
482

سری نگر:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے دارالحکومت سری نگر کے علاقے لاوے پورہ شلتنگ میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے باہر نکالا اور فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک دستی بم کا حملہ ہوا جس میں ایک بھارتی فوج ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

 

علاوہ ازیں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع کلگام میں بھی سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here