مشترکہ آپریشن کے دوران افغان اہلکار کی ساتھیوں پر ہی فائرنگ، 2 امریکی فوجی ہلاک

0
143

کابل:

افغانستان میں عسکریت پسندوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کے دوران افغان اہلکار نے دو امریکی فوجیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا جب کہ 6 افغان کمانڈوز شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع شہرزاد میں نیٹو اور افغان فوج کے عسکریت پسندوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کے دوران افغان فوجی اہلکار نے اچانک اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

افغان فوجی اہلکار کی فائرنگ کی زد میں آکر 6 افغان کمانڈر بھی شدید زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور افغان اہلکار عسکریت پسندوں کا ساتھی تھا یا غلطی سے اپنے ہی ساتھیوں کو نشانہ بنا ڈالا۔

 

تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی حملہ آور کا تعلق کسی شدت پسند جماعت سے ثابت ہوسکا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ اس پیش آیا تھا جب افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر تعطل کا شکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here