کبڈی ورلڈ کپ؛ بھارت، آسٹریلیا اور آذربائیجان نے مقابلے جیت لیے

0
120

لاہور:

 

لاہور میں جاری کبڈی ورلڈ کپ کے تیسرے روز بھی سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے، دفاعی چمپیئن بھارت نے سیرالیون کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی جبکہ آسٹریلیا نے آذربائیجان اور جرمنی نے انگلینڈ کو دھول چٹائی۔

ایکسپریس کے مطابق سنسنی سے بھرپور کبڈی کا رنگا رنگ میلہ تیسرے روز بھی اپنے جوبن پر رہا۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن بھارت نے سیرالیون کو ہرا کر عالمی کپ میں مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کی۔ آسٹریلیا نے آذربائیجان کو 24 کے مقابلے میں 53 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ جرمنی نے انگلینڈ کو 28 کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے دھول چٹائی۔

 

ٹیموں کی جانب سے زبردست کھیل پیش کرنے پر شائقین جھوم اٹھے، کبڈی کے دیوانوں اور مستانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی مقابلے ہونے چاہیے۔ کبڈی ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہو گا جس میں تین میچز کھیلے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here