’’ ٹرمپ کو نظر نہ آئے‘‘، بھارت میں کچی آبادی کو چھپانے کیلیے دیوار کی تعمیر جاری

0
95

احمدآباد:

بھارتی حکومت کی کوشش ہے کہ اس ماہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورے پر ان کی نظر بھارتی کی غربت اور کچی آبادی پر نہ پڑجائے اسی لیے شہر احمد آباد کی صفائی کی جارہی ہے اور کچی آبادی کے سامنے ایک طویل دیوار تعمیر کی جارہی ہے تاکہ صدر ٹرمپ کی نظر اس پر نہ پڑسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب حکومتی افسران سے دیوار کے بارے میں پوچھا گیا تو حکام نے کہا کہ اس کی سیکیورٹی وجوہ ہیں ناکہ آبادی کو اوجھل رکھنے کے لیے دیوار اٹھائی جارہی ہے لیکن ٹھیکے دار نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا کہ حکومتی چاہتی کہ جب صدر ٹرمپ یہاں سے گزریں تو ’’جھونپڑ پٹی‘‘ کسی کو نہ دکھائی دے۔

واضح رہے کہ یہ آبادی عین احمد آباد ایئرپورٹ کے راستے پر واقع ہے جس کے سامنے دیوار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ  مجھے حکم ملا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو یہ دیوار بنائی جائے اور اسی وجہ سے دن رات کسی ناغے کے بغیر 150 مزدور اس منصوبے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ دیوار شہر کو ’صاف اور خوبصورت ‘ بنانے کی حالیہ مہم کا حصہ ہے۔

 

وجہ کوئی بھی ہو، یہ دیوار 7 فٹ اونچی بنائی جارہی ہے اور اس کی کل لمبائی 400 میٹر ہوگی۔ اس طرح دیوار کے عقب میں رہنے والے انتہائی غریب 800 خاندان صدر ٹرمپ کی نگاہوں سے اوجھل ہوجائیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here