بنگلا دیش ؛ دو کشتیوں کے درمیان تصادم سے 23 مسافر ہلاک

0
106

ڈھاکا:

بنگلا دیش کے ایک دریا میں دو مسافر بردار کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 23 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 12 افراد تیر کر دریا کنارے پہنچنے میں کامیاب رہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں دارالحکومت ڈھاکا کے قریب دریائے بُوڑھی گنگا میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں سے ایک کشتی میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ کشتی الٹنے سے تمام مسافر ڈوب گئے جن میں سے 12 تیر کر دریا عبور کرنے میں کامیاب رہے۔

بنگلا دیش کی واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کموڈور غلام صادق نے بتایا کہ 10 سے 15 کے قریب مسافر تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں کی مدد سے 23 لاشیں نکالی جا چکی ہیں بقیہ لوگ تاحال لاپتہ ہیں، کشتیوں میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔

 

کشتیوں کے تصادم کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے اس حوالے سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ بنگلا دیش میں بحری سفر کے لیے اقدامات اور سہولیات ناکافی ہیں جس کے باعث حادثات عام ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here