نئی دہلی:
بھارت میں کورونا وارڈ میں زیر علاج 19 سالہ نوجوان نے 14 سالہ مریضہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سردار پٹیل اسپتال کے کورونا وارڈ میں 19 سالہ نوجوان نے 14 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ لڑکے کا ایک 20 سالہ دوست مکروہ فعل کی ویڈیو بناتا رہا۔
لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا جس پر جنسی زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے والے کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم گرفتار شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ملزمان اور جنسی زیادتی کا شکار لڑکی کورونا کے مریض تھے اور ایک ہی وارڈ میں زیر علاج تھے۔