بھارت میں انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے پولنگ

0
504

نئی دلی:

بھارت میں سات ریاستوں میں لوک سبھا کے انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 59 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں لوک سبھا کے انتخابات کا چھٹا مرحلہ مکمل ہوگیا، اس سلسلے میں  جن ریاستوں میں ووٹ ڈالے گئے اُن میں اترپردیش کی 14، مدھیہ پردیش کی 8، دلی کے تمام 7 حلقے، ہریانہ کی 10، بہار کی 8، جھارکھنڈ کی 4 اور بنگال کی 8 نشستیں شامل ہیں۔

گزشتہ انتخابات میں ان 59 حلقوں میں سے حکمراں بی جے پی نے 45 نشستیں حاصل کی تھیں تاہم اس بار بی جے پی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور صوبے کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے مودی کو وزیراعظم ماننے سے انکار کردیا تھا اور اب بھی ان کی گرفت بنگال میں مضبوط ہے۔

 

واضح رہے کہ بھارت میں انتخابی عمل کا آخری مرحلہ 19 مئی کو ہوگا جس میں 59 حلقوں پر پولنگ ہوگی جب کہ ووٹوں کی گنتی پورے ملک میں ایک ساتھ 23 مئی کی صبح سے شروع ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here