آذر بائیجان نے جنگ میں فوج کے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں

0
76

باکو:

آذر بائیجان نے آرمینیا سے ہونے والی جنگ میں اپنے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آذر بائیجان نے جمعرات کو پہلی مرتبہ اس حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نگورنو قرہ باخ کے علاقے میں ہونے والی جنگ مین اس کے 2 ہزار 7 سو 83 فوجی جاں بحق ہوئے جب کہ 100 سے زائد اہل کار لاپتا ہیں۔

واضح رہے کہ آرمینیا کے ساتھ آذر بائیجان کے  علاقائی تنازعے پر 27  اکتوبر کو مسلح جھڑپوں کا آغاز ہوا اور 10 نومبر کو روس کی ثالثی سے  ہونے والے معاہدے کے بعد جنگ بندی ہوگئی۔

معاہدے کے بعد آرمینیا نے نگورنو قرہ باخ میں وہ علاقے آذر بائیجان کو واپس کردیے جن پر 1990 کی دہائی سے اس نے قبضہ کررکھا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here