ہالینڈ میں شر پسندوں کا مسجد پر توہین آمیز حملہ

0
88

ایمسٹر ڈیم:

یورپ میں ایک اور مسجد کونفرت انگیزی کا نشانہ بنانے کے لیے اس پر حملہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک ہالینڈ کے صوبے اتریخت میں اولو مسجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد کے داخلی دروازے اور دیوار پر مسلمانوں کے لیے نفرت انگیز عبارت لکھی گئی اور صلیب کے نشان بھی بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز حملوں سے مسلمانوں کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔ منافرانہ عبارت سے سوسائٹی میں تشویش پائی جاتی ہے تاہم ہم معاشرے کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مساجد کے علاوہ دو یہودی سینیگاگ بھی ایسے ہی نفرت انگیزی حملے کا نشانہ بنائے گئے ہیں۔ حکومت منافرت پھیلانے والے دائیں بازو کے انتہا پسندوں پر نظر رکھے حفاظتی اقدامات کو بہتر کرے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 44 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم اصل ذمے داران کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ واضح رہے کہ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here