بی جے پی کے رکن اسمبلی کا مخالف پارٹی میں شریک ہونے پر بیوی کو طلاق کا نوٹس

0
89

کلکتہ:

بھارت میں حکمران جماعت کے رکن اسمبلی نے مخالف پارٹی میں شامل ہونے پر بیوی کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق مغربی بنگال سے لوک سبھا کے رکن سومترا خان نے اپنی بیوی سجاتا منڈل خان کو مخالف جماعت ترنمول کانگریس پارٹی میں شریک ہونے پر طلاق کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت مغربی بنگال میں انتخابی سیاست فلمی رنگ اختیار کرچکی ہے۔ سومیترا خان نے اپنی بیوی کو نوٹس بھیجنے سے قبل ڈرامائی انداز میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سجاتا میں تمہیں طلاق کا نوٹس بھیج رہا ہوں، مہربانی کرکے ان پر دستخط کردینا اور آج سے میرا نام ’خان‘ استعمال کرنا چھوڑ دینا۔

دوسری جانب سجاتا نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنے خاندان کی مرضی کے خلاف اس آدمی سے شادی کی، میں اس سے پیار کرتی ہوں اور ہمیشہ کرتی رہوں گی، میری مانگ میں ابھی تک سندور موجود ہے۔

واضح رہے کہ سومیترا خان خود بھی اس سے قبل ترنمول کانگریس سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوچکے ہیں اور انہوں نے جنوری 2019ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد وہ دوبارہ اپنے حلقے سے انتخابات میں کام یاب ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here