نیو یارک میں ویلنٹائن ڈے سے قبل ریسٹورنٹ کھول دئیے جائیں گے

0
150

نیویارک(ویب ڈیسک) ویلنٹائن ڈے سے قبل 12 فروری کو دوبارہ نیویارک میں ریسٹورنٹ کھول دیئے جائیں گے ، پیر کے روز البانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اصل میں نیو یارک شہر کی گورنمنٹ کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے ریسٹورنٹ کھولے جانے تھے لیکن اینڈریوکیومو کے اسرار پر نیویارک شہر کے ریسٹورنٹ کھول دئیے جائیں گے۔

اینڈریوکیومونے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ ویلنٹائن ڈے سے قبل ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ ویلنٹائن ڈے سے پہلے ریسٹورنٹ ویلنٹائن ڈے کے لئے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔

یادر ہے کہ 16مار چ کواینڈریوکیومو نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے ریسٹورنٹ کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد کی تھی ،جون میں ریسٹورنٹ دوبارہ کھول دیئے گئے تھے۔ 30ستمبر کواینڈریوکیومو نے نیویارک سٹی کے 25فیصد ریسٹورنٹ کو انڈور ڈائننگ کی اجازت دے دی تھی،14دسمبر کو انڈور ڈائننگ پر دوبارہ پابندی عائد کی گئی ۔ اینڈریوکیوموکا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا کے ان ہنگامی حالات میں صرف رات 10بجے تک ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت ہوگی ،باقی ریسٹور نٹ رات گئے تک ٹیک آوٹ سروسز دے سکتے ہیںجبکہ ریسٹورنٹ مالکان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے ہیں ریسٹورنٹ کی بقا ءکےلئے انڈور ڈائننگ کی فوری اجازت دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here