پاکستان کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے، وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط

0
101

 

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو خط میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں نریندر مودی کو دوبارہ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیرخارجہ شاہ محمود کا بھارتی ہم منصب کو خط

 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو خط میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگے بڑھے کے لئے مشترکہ طور پر خطے میں امن و استحکام ضروری ہے، امن و استحکام سے ہی خطے میں ترقی آسکتی ہے، اور ترقی کے لئے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے اور کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے، مذاکرات کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت، افلاس اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here