رمضان کی آمد کمیونٹی متحرک !!!

0
122
مجیب ایس لودھی

 

نیویارک سمیت امریکہ بھر میں مسلم کمیونٹی کی رمضان کے لیے سرگرمیوں کاآغاز ہوگیا ہے ،لوگوں کی جانب سے نفلی عبادات ، روزوں اورنمازوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، دن میں پانچ مرتبہ مساجد سے اللہ اکبر کی صداﺅں پر مسلم کمیونٹی کا جوق در جوق مساجد کا رخ کرنا وہ مناظر ہیںجوکہ رمضان المبارک میں عام ہو جاتے ہیں ، آج بھی مسلم کمیونٹی پورے زوق و شوق کے ساتھ رمضان کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے ، نہ صرف نیویارک بلکہ نیوجرسی ، شکاگو اور دیگر ریاستوں میں بھی مسلم کمیونٹی کی معاشی اور مذہبی سرگرمیوںمیں دن دوگنا اضافہ ہو جا تا ہے ، خاص طور پر مغرب کی اذان سے قبل مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد شاپنگ میں مصروف دکھائی دیتی ہے ، زیادہ تر ریسٹورنٹس کے باہر سموسوں ، پکوڑوں اور کچوریوں کی خریداری کر رہے ہوتے ہیںتاکہ افطاری کے مزے کو دوبالا بنایا جا سکے۔
پاکستان نیوز بھی بابرکت مہینے ماہ صیام سے آغاز سے ہی افطاری کے اہتمام کے لیے اپنی سرگرمیوں کاآغاز کر دیتا ہے ، جناب پبلشر مجیب لودھی کی نیویارک میں عظیم الشان رہائش گاہ میں ہر ماہ صیام کی 17ویں تاریخ کو پرتکلف افطاری کا اہتمام کیا جا تا ہے جس میں نیویارک کے پانچ بوروز میں سے تارکین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے بلکہ نیویارک کی قیادت سمیت اہم ملکی عہدوں پر تعینات گورے بھی شرکت کرتے ہیں اور خوب محظوظ ہوتے ہیں ، رواں برس بھی اس گرینڈ افطاری کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لیے کمیونٹی سے بھرپورشرکت کی اپیل کی گئی ہے ، پبلشر پاکستان نیوز مجیب لودھی کی سربراہی میں اس مرتبہ بھی 25اپریل کو کمیونٹی کے لیے عظیم الشان افطاری کا اہتمام کیا جائے گا ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا جاتا ہے جس کے بعد نیویارک میئر اور گورنر کے انتخابات لڑنے کے امیدوار ٹام سوازی اور دیگر خطاب کریں گے اور کمیونٹی کو اپنے منشور اور مقاصد سے آگاہ کریں گے ، اس کے ساتھ فنڈ ریزنگ تقریب بھی ہوگی جس میںکمیونٹی امیدواروں کو گرانٹ سے نوازے گی ، اس کے بعد پرتکلف افطاری ہوگی جس کے بعد وسیع نمازیوں کے ساتھ باجماعت نماز مغرب ادا کی جائے گی اور اسکے بعد ڈنر ہوگا ، پاکستان نیوز کی جانب سے اس پرتکلف افطار کا چرچا نیویارک کے چاروں بوروز میںخوب رہتا ہے ، کمیونٹی کی بڑی تعداد یہ رائے رکھتی ہے کہ پورا سال مجیب لودھی صاحب سے نہ ملنے کی ساری کسر اس افطاری کے دوران پوری ہو جاتی ہے ۔ہماری افطار پارٹی کا مقصد مسلم کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا اور جمع کرنا ہے ناکہ سب اپنی شرکت کو یقینی بنا سکیں ، افطار پارٹیز میں نیویارک کی قیادت ،میئرز اور گورنرز کے لیے امیدواروں کو اس لیے بھی مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ ہمارے نوجوان بچے ،بچیوں سے روشناس ہو سکیں، ہماری ثقافت اور کلچر کے قریب آ سکیں تاکہ مستقبل میںکسی بھی مسئلے میں وہ مسلم کمیونٹی کی بہترین قائدانہ صلاحیتوںکےساتھ مدد کر سکیں ، پاکستان نیوز نیویارک کا واحد اُردو اخبار ہے جوکہ کورونا لاک ڈاﺅن کی سختیوںکے باجوود اپنی مسلسل اشاعت کو یقینی بنائے ہوئے ہے ، کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران سڑکوں پر ہو کا عالم تھا اور اس دوران میں نے اپنی گاڑی پر پاکستان نیوز کو تمام ضروری مقامات پر تقسیم کیا اور ہماری پوری ٹیم نے کمال مہارت کے ساتھ مسلسل اشاعت کو جاری و ساری رکھا ہے ، اپنی انتھک محنت کی وجہ سے پاکستان نیوز کی پوری ٹیم مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہے ۔نیویارک کے چاروں بوروز کی کمیونٹی دعاگو ہے کہ پاکستان نیوز کی اشاعت اسی طرح جاری و ساری رہے اور پبلشرمجیب لودھی کی مدبرانہ صحافت سے ہم یوں ہی فائدہ اٹھاتے رہیں ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here