اسمائے الٰہی کا ورد :

0
219
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے وظائف اور اسمائے الٰہی کے ذریعے حاجات روائی کے موضوع کوبیان کرنے سے پہلے دو وظائف آپ کی اور فیملی کی حفاظت و حصار برائے بیماری کرونا سے بچنے کی دعا
سلام قولا من رب الرحیم
یہ سورت یٰسین کی آیت ہے آپ اعراب دیکھ کر لگالیں اور ایک تسبیح اس آیت کی معمول بنالیں انشا اللہ محفوظ رہیں گے۔اب آتے ہیں وظائف و عملیات کے فلسفہ اور بیان کی طرف علم و عملیات میں وظیفہ اس عمل کو کہتے ہیں جو عامل یعنی روحانی معالج خود یا کسی مریض کو قرآن پاک کی کوئی سورت، منتخب آیت، اسمائے الٰہی اور مسنون دعا کو خاص طریق پر پڑھنے کو کہا جاتاہے۔ وظیفہ کیلئے کسی ماہر عامل اور استاد کی اجازت شرط ہوتی ہے۔خاص طریق سے مطلب یہ کے یہ وظیفہ ایک گھنٹہ یا کوئی خاص وقت، ایک دن ،یا کئی دنوں میں، کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر کرنا مرادہے۔اگر وظیفہ چالیس دن کا ہو تو چلہ کہلاتا ہے۔ عامل قرآن پاک کی کوئی سورت، منتخب آیت، اسمائے الٰہی اور مسنون دعا میں سے جو عمل اس طریق کے موافق کرتا ہے تو یہاس عمل کی زکوة کہلاتی ہے۔ جیسے سورة فلق و ناس کی زکوة دو سوبار چالیس دب تک بلا ناغہ پڑھنا ہے۔ زکوة کا مطلب یہ ہے کے اسکے بعد عامل سورہ فلق و ناس کا عامل بن جاتا ہے۔ اب وہ کسی آسیب زدہ پر دم کرے گا تو فائدہ جلد ہوگا اور نقصان کا اندیشہ کم ہوجائیگا۔ یہی عامل اب کسی اور کو اجازت دیگا کے کہ وہ سورہ فلق و ناس پڑھ کے مریض پر دم کردیا کرے تو یہ اجازت کہلاتی ہے۔ اجازت سے عامل کی روحانی توجہ اور فیض اجازت یافتہ میں منتقل ہوجاتاہے، بلا اجازت آسیب زدہ یا سحر زدہ پر دم کرنا آبیل مجھے مار کے مترادف ہے۔
عملیات کی دنیا میں وظیفہ روحانی کی دوا کے طور پر سب سے موثر سمجھا جاتاہے۔ وظائف کرنے سے عامل کے علم و عمل میںمضبوطی اور مریض کو شفا حاصل ہوتی ہے۔ نیز رحانیت میں اضافہ ہوتا ہے اور وساوس شیطانی سے چھٹکارا ملتا ہے۔ شیطان کازور ٹوٹتا ہے اور اسکے مطلوبہ مقاصد میں ناکامی کا سبب ہوتے ہیں۔ ہمارے ہاں عام رواج ہے کے ہر گھر میں اردو وظائف کی کتب موجود ہوتی ہیں۔ اور خواتین اپنے فارغ اوقات میں اپن خواہشکے مطابق کوئی وظیفہ چن کر عمل شروع کردتی ہے۔ یہ نہایت مضر بات ہے۔ یاد رکھیں، کوئی بھی قرآنی سورت اور آیت، اکتالیسبار یا سو بار سے تجاوز کر جائے تو یہ عاملین کے عمل مین شمار ہوتی ہے۔ اس میں موکل، جنات اور شیاطین کا آنا لازم ہے۔ موکلاللہ کی طرف سے، جنات اپنی رغبت کی وجہ ہے اور شیاطین جیسا کے لکھا گیا کے وظائف سے روحانیت بڑھتی ہے تو وہ آپکیروحانیت کو پامال کرنے کی وجہ سے آتے ہیں۔ اسی طرح کوئی بھی اسماء الٰہی 1000 بار سے تجاوز کر جائے تو مذکورہ بالا عوامل برآمد ہوتے ہیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here