کمیونٹی فوکس فائونڈیشن!!!

0
106
شمیم سیّد
شمیم سیّد

ہمارے ہیوسٹن میں اسماعیلی کمیونٹی جس طرح فلاحی اور ہیلتھ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر کام کر رہی ہے وہ کسی سے چُھپا نہیں ہے جس طرح ابن سینا فائونڈیشن نے اپنی شروعات کی تعھی اور آج ابن سینا فائونڈیشن نے کمیونٹی میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔ وہ تمام کمیونٹی کے علاوہ دوسری کمیونٹیز بھی ان سے فائدہ اٹھا رہی ہیں اور جس طرح ابن سینا فائونڈیشن نے Covid-19 کے دوران جو خدمات انجام دی ہیں اس نے ہماری کمیونٹی کا معیار بلند کر دیا ہے۔ اور گورنمنٹ آفیشلز کیا فیڈرل لیول تک ابن سینا فائونڈیشن کے چرچے ہیں اور یہ لوگ جس محنت اور جانفشانی سے اپنا کام کر رہے ہیں جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔ پچھلے ہفتہ ایک کام کے سلسلے میں مجھے ایک کمیونٹی سینٹر میں جانے کا اتفاق ہوا میں تو یہی سمجھ رہا تھا کہ یہ ادارہ گورنمنٹ کی طرف سے ہوگا لیکن جب میں وہاں پہنچا تو جو صاحب مجھے ملے اور انہوں نے مجھے سلام کیا اس وقت مجھے پتہ چلا کہ یہ فائونڈیشن کسی ادارے کی طرف سے نہیں بلکہ ہماری اسماعیلی کمیونٹی کی طرف سے بنایا گیا ہے اور اس ماحول میں جو میں نے وہاں دیکھا چھوٹے چھوٹے بچے جوان لڑکے لڑکیاں جس طرح باسکٹ بال ٹریننگ لے رہے تھے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ مختلف نیٹ لگے ہوئے تھے اور باہر کے ٹرینرر بچوں کو ٹرینڈ کر رہے تھے اور ان بچوں کے والدین اپنے بچوں کیساتھ وہاں موجود تھے۔ بڑے بڑے ہال جس میں بچے باسکٹ بال، کھیل رہے تھے اور پورے حفظان صحت کے اصولوں پر نہایت ہی عمدہ ماحول میں اپنے آپ کو تندرس و توانا رکھنے کیلئے کام کر رہے تھے جب میں نے وہاں کے والنٹیئر کو اپنا کارڈ دکھایا تو انہوں نے مجھے پورے سینٹر کا دورہ کروایا۔ مختلف ناموں سے مختلف ہال بنے ہوئے تھے جس میں ہر طرح کی مشینری لگی ہوئی تھی ایک بہت بڑی جگہ پر پورا jimجم بنا ہوا تھا اور اس کو جس طرح وہاں کے والنٹیئرز صفائی کر رہے تھے ہر قدم پر صفائی کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔ باسکٹ بال بھی وہیں پر دی جاتی ہے کوئی بھی بچہ اپنی باسکٹ بال نہیں لا سکتا۔ پوری باسکٹ بال پوری طرح سینیٹائز کی جا رہی تھیں اور بچوں کو پوری طرح محفوظ رکھنے کی تدابیر اختیار کی ہوئی تھیں مجھے یہ بھی بتایا گیا کہ یہاں پر ٹورنامنٹ بھی ہوتے ہیں اور ہزاروں لوگ اس فائونڈیشن میں آتے ہیں اور یہاں کے ماحول میں دیکھ کر اپنے بچوں کو لانے میں کوئی پرابلم محسوس نہیں ہوتی اس کمیونٹی سنٹر کو کمیونٹی کے مخیر حضرات کی سپورٹ سے اور بہت سارے لوگوں نے اپنے ناموں سے اسپانسر ٹیپ کی ہوئی ہے۔ کمیونٹی فوکس فائونڈیشن میں کمیونٹی کیلئے پارٹیز شادی بیاہ کیلئے بھی ہال موجود ہیں۔ یہ کمیونٹی سنٹر واقع ہے 6501 Rohan Rd Richmond Tx پر واقع ہے اور بہت ہی خوبصورت بلڈنگ ہے ہماری مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اس کمیونٹی سنٹر کو اور آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارے بچوں کی بہتر نشوونما ہو سکے کیونکہ اگر بچے تندرست رہیں گے اور اسپورٹس میں حصہ لیتے رہیں گے تو بہت سی برائیوں سے دور رہیں گے۔ اس طرح کے اور سینٹر کُھلتے رہنے چاہیئں اس سنٹر کا مقصد بچوں کی ہیلتھ اور سیفٹی کو مد نظر رکھنا ہوتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے 346-297-0005 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یہاں کا ماحول، نظام اور والنٹیئرز، کوچ تمام افراد کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اللہ تعالیٰ ان کے کاموں میں برکت ڈالے جس طرح سے یہ لوگ کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here