یا حفیظ!!!

0
151
عامر بیگ

جن کے والدین زندہ ہیں اللہ تعالیٰ انکو صحت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے اور جن کے والدین اس دنیا سے رخصت ہو گئے ،اللہ قبر کی کشادگی اور روز قیامت جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے جس وقت میرے والد محترم کا نماز تہجد کے لیے لگایا گیا الارم بجتا تھا تو ہم لحاف میں منہ سر لپیٹ کر وضو کرکے قبلہ رخ کھڑے ہوجاتے پھر فجر کے وقت آکر ہمیں اٹھاتے اور فجر کی نماز کے لیے ہمارے پڑوس میں بنی اہلحدیث کی مسجد میں ساتھ لے جاتے کہ وہاں امام صاحب لمبی اور اچھی قرات سے نماز فجر ادا کرواتے تھے ہر جمعرات کو نہا دھو کر داتا کی نگری لاہور داتا صاحب کے مزار پر حاضری دیتے ،ساری رات وہاں عبادت کرتے جمعہ کی نماز ادا کر کے واپسی ہوتی ،میں بھی جب داتا صاحب کے پچھواڑے میں واقع کالج آف ویٹرینری سائنسز لاہور کا طالب علم تھا تو داتا صاحب پر حاضری روزانہ کے معمول میں شامل رہی ،پاکستان میں میرے گھر کا نمبر 110 ہے جہاں سے ایک سو دس کلومیٹر دور داتا صاحب کی نگری جانے کے لیے ایک سو دس منٹ لگتے تھے ،عبادت و ریاضت کے ساتھ والد محترم سے بڑوں کا ادب اور رواداری سیکھی ایک دفعہ والد صاحب داتا کی نگری جانے کے لیے تیاری کر رہے تھے کہ پانی کے نل میں بجلی کا کرنٹ آجانے سے انہیں شاک لگا بچ جانے کا کریڈٹ بھی اللہ کا شکر ادا کرنے کے بعد داتا صاحب کی حاضری کو دیا اور منع کرنے کے باوجود وہ گئے بھی آخری وقت آنے سے چھ ماہ پہلے عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان چلے گئے اور لاہور میں داتا کی نگری میں حاضری دیکر واپس امریکہ آئے، یہ عقیدت ہوتی ہے ،بابا صاحب اشفاق احمد فرماتے ہیں اللہ اور رسول کے بعد اللہ کے خاص بندوں سے عقیدت عشق مجازی سے عشق حقیقی کی طرف سفر کا باعث بنتی ہے یہی عقیدت ہمیں ایک سچے عاشق رسول اور اللہ کے خاص چنیدہ بندے ،جناب عمران خان صاحب سے بھی ہے کہ انہوں نے پوری دنیا میں جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی بلند فرمانے کی سعی فرمائی ،حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و تکریم پوری دنیا سے منوائی ،دنیا کو بتایا کہ ہم مسلمانوں کو کتنی تکلیف ہوتی ہے جب کوئی غیر مسلم انکی شان میں گستاخی کرے ،اقوام متحدہ سے اسلاموفوبیا پر قرارداد پاس کروائی ،اس سے پہلے تمام ملکوں کو خطوط لکھے مسلمان ملکوں کی تنظیم او آئی سی میں نقطہ اٹھایا ۔اس اللہ کہ جس کے ہاتھ میں عزت جان و مال ہے وہی عزتوں کی حفاظت اپنے نیک بندوں کے تھرو کرواتا ہے، آج بھی جمعرات ہے ،اسی داتا کی نگری میں خان کا جلسہ ہے اور خلقت منار پاکستان سے داتا صاحب کے مزار تک اکٹھی ہو گی ،فادرلی فگر خان بھی وہاں خطاب فرمائیں گے ،خان کی جان کو خطرہ ہے، میرے ایک اللہ لوک دوست کا تین مرتبہ فون آیا اٹینڈ نہیں کر سکا، کل رات اسے خود کال کی تو فرمانے لگے کہ صبح کی خواب میں خان کے لئے کچھ برا دیکھا ہے ،کئی مرتبہ آپ کو فون کرنے کی کوشش کی پھر کاٹ دیا ،سوچا کہ بتایا جائے یا نہ لیکن اب آپ نے کال کر لی تو کہتا ہوں کہ میسج پہنچا دو کہ احتیاط کریں میں نے کہا ٹویٹر پر خان سے پوچھے گئے انکی حفاظت بارے ایک سوال کے جواب میں خان نے کہا ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے جتنی احتیاط کر سکتا ہوں کرتا ہوں لیکن جب وقت آئے گا تو کوئی ٹال نہیں سکے گا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تو ہی ہے جو سب کی حفاظت کرتا ہے، میرے خان کی اور لاہور جلسہ کے تمام شرکا کی حفاظت فرما آپ سے التماس ہے کہ آپ بھی دعا کریں، دعائیں تقدیر بدل دیتی ہیں یا حفیظ
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here