تاج پوشی!!!

0
73
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن!زمانہ کیسے اپنا رنگ ڈھنگ بدلتا ہے، بڑے بھائی کی تاج پوشی پسند نہیں آئی اور پرنس چارلز کو دیکھنے ایسے گیا جیسے مولوی صاحبان دعوت پر ہرنوں کی تیزی کی طرح جاتے ہیں، یہ بہت زمانے کی بات ہے سنہ اور تاریخ حافظہ سے بہہ گیا ہے لیکن نقشہ ذہن میں ثبت ہے جب نواز شریف ، شہباز شریف، سرتاج عزیز صاحب، دستگیر خان، منشی اسحاق ڈار یہ سب پاکستان مسلم لیگر کی حیثیت میں میری صدارت میں جمع ہوئے تھے ،ریڈیو سٹی ہال نیو یارک سٹی میں اس وقت صرف پاکستان مسلم لیگ ہوا کرتی تھی ،کوئی ل ن م نہیں ہوا کرتی تھی ،اس جلسے سے پہلے نیو یارک مسلم لیگ کے چیپٹر نے ایک فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا ہوا تھا جس کو مشہور زمانہ منی لانڈرنگ کنگ کیپٹن شاہین بٹ جس کی ٹانگو ں میں ایف بی آئی FB I نے ڈبل کڑے ڈال رکھے تھے نے ہمارے پروگرام کو سبوتاژ کیا تھا تاکہ نواز شریف اس کے دولت خانہ کی زیارت کر سکے اللہ جھوٹ نہ بلوائے کیپٹن نے فٹ فٹ کے سیخ کباب خاص طور پر شہباز اور نواز کے لئے بنوائے تھے ،شہباز نے کوئی ڈیڑھ درجن کباب کھائے اور نواز نے اس سے کوئی ایک دو کم کھائے ،پہلے تو ان کی خوش خوراکی کا اندازہ لگائیں کہ انہوں نے ملک کو بھی ان کبابوں کی طرح کھایا ہے اللہ اللہ۔
قارئین وطن! میری صدارت میں میرے رفقا کی شب و روز محنت سے جلسہ گاہ کھچاکچھ بھرا پڑا تھا، میرے بڑے ہی پیارے دوست بلکہ یوں کہیں کے میرے بڑے بھائی چوہدری صادق مرحوم نے میرے ساتھ لڑ کر فرینڈ آف نواز شریف بنائی تھی چوہدری صاحب اپنی وضع کے بڑے آدمی تھے انہوں نے خالد حمید اس وقت نوائے وقت کے امریکی کارس پونڈ نٹ تھے اور سعود انصاری صاحب کے ساتھ مل کر نواز شریف کے لئے تاج بنوایا پھر انہی دنوں میری چوہدری صاحب سے صلح اس اگریمنٹ پر ہو ئی کہ وہ مسلم لیگ کے جلسے میں نواز شریف کی تاج پوشی کریں گے چوہدری صادق صاحب اور ان کے دوست تاج تاج کا شور بلند کر رہے تھے نواز نے مجھ سے پوچھا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں میں نے اس کو بتایا کہ میاں صاحب یہ دوست آپ کی تاج پوشی کرنا چاہتے ہیں یہ سن کر وہ بہت خوش ہوا اور مجھ کو کہا کہ ان سے کہہ دو ٹھیک ہے جب اس کی تقریر ہو گی تو اسی وقت وہ اس کی تاج پوشی کر لیں نواز شریف خوشی سے پھولا نہیں سما رہا تھا کہ امریکہ میں اس کی تاج پوشی ہوگی لیکن اللہ کا کرنا یہ ہوا کے نکے بھائی شہباز شریف کو کہاں سے عقل آئی کہ اس نے وڈے بھائی کو تاج پہنے سے منع کر دیا چند منٹ کے لئے اس کی خواہش پر پانی پھر گیا اس کا بس نہیں چلا کہ شہباز کا گلا دبا دے جس نے اس کی تاج پوشی کی حسرت پر پانی پھیر دیا۔ نواز نے ایک بوجھ کے ساتھ جلسے میں بیٹھے ہوئے ایک کینسر کے مریض کو وہ تاج دان کر دیا نواز کا من بھی بھاری تھا اور تاج لانے والوں کو بھی شہباز شریف بڑا زہر لگا کہ دونوں کی مرادیں پوری نہ ہوئیں ۔
قارئین وطن! شہباز شریف نے اپنے بھائی کی تاج پوشی کی حسرتوں پر پانی پھیر دیا لیکن اپنے اندر پلنے والی غلامی کی رمق کو جلا بخشنے کے لئے برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی میں شریک ہونے کے لئے کروڑوں پاکستانیوں کا خون کرکے ان کو مہنگائی کی دلدل میں دھونس کر رسم تاج پوشی یہ بتانے کے لئے وہاں پہنچا کہ حضور ہم اس وقت جب آپ کی والدہ ملکہ عالیہ تھیں آپ کے کتے تو نہیں نہلا سکے لیکن آپ کے کتے نہلانے کے لئیے بھائی جان نواز شریف اور میں بمعہ اپنے خاندان کے ساتھ حاضر ہیں بس آپ کی سرپرستی کے خواہاں ہیں چور اُچکے بدمعاش حکمرانوں کو قوم کی فکر نہیں ہوتی ان کو صرف اپنی لوٹ مار اور اقتدار کی فکر ہوتی ہے چاہے خاکی بوٹ چاٹنے پڑیں یا پرنس چارلز اب باد شاہ سلامت کے کتے نہلانے پڑیں یہ زرداری اور سب غداران وطن کا یہی وطیرہ ہے جیو تاج پوشی۔
قارئین وطن! اب وقت آگیا ہے کہ قوم بیرونی آقائوں کے کتے نہلانے والے دو نمبر سیاست دانوں اور ان جرنیلوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں ہمارے چیف جسٹس عطا بندیال صاحب اور پوری جوڈیشری کو آئین کی بالا دستی کے لئے کروڑ عوام کا ملک ان نحوست گرد نام نہاد حکمرانوں سے بچائیں ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے اگر اٹلی جیسے ملک میں ایک مجسٹریٹ مافیا کو ختم کر سکتی ہے آپ تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہیں اور آئین نے تو آپ کو بے پناہ طاقت سے نوازا ہے صرف ایک بار صرف ایک بار آئین کی بے حرمتی کرنے والے مافیا اور ان کے گماشتوں کو عدالت عظمیٰ کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا سنا دیں ملک کو ان۔ غلاظتوں سے پاک کر دیں اور تاریخ میں سنہری حرفوں سے اپنا نام درج کروا دیں تاکہ ہماری نسلیں پاکستان زندہ باد کا نعرہ مستانہ لگا سکیں ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here