قارئین اور عزیز ان وطن! جب سے آنکھ جوان ہوئی ہے مملکت خداداد پاکستان میں اس نے کیا کیا تماشے دیکھے ،ان میں حالیہ ہمارے جرنل عاصم منیر صاحب کی فیلڈ مارشل بننے کی خبر ویسے ہی کتنے عذابوں کی زد میں ہے ، بیڑا غرق ہو بھارتی مودی کا جس کی چار دن کی جھڑپ نے جہاں اس کے خطہ کے مائی باپ بننے کے خواب کو چکنا چور کیا پاکستان شاہینوں کے ہاتھوں لیکن ہمارے فوجی جوانوں نے فیلڈ مارشل جرنل عاصم منیر کو جنم دیا یہ فیلڈ مارشل جرنل ایوب خان کے بعد یہ دوسرا معجزہ ہے کہ ہائے کیا خوب اقبال ساجد اِن فیلڈ مارشلوں کے بارے کیا خوب کہہ گیا!
ستم تو یہ ہے وہ فرہادِ وقت ہے جس نے
نہ جوئے شیر نکالی نہ بت تراش ہوا !
اقبال ساجد کے شعر نے ہمارے فیلڈ مارشلوں کی قلعی کھول دی ہے جو کرنل کے رینک کے قابل نہیں فیلڈ مارشل بن گئے ،ایوب خان کی اولاد تو آج تک ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہیں پتا نہیں یہ ہمارے نئے فیلڈ مارشل کی اولاد کیا کیا غل اور کب تک کھلائے گی خدا جانے بس بار بار اقبال ساجد کا شعر ذہن میں منڈلاتا ہے!
ستم تو یہ ہے وہ فرہادِ وقت ہے جس نے
نہ جوئے شیر نکالی نہ بت تراش ہوا!
پاکستان سے لے کر دنیا کے قریہ قریہ تک فیلڈ مارشل جرنل عاصم منیر کے نئے عہدے کا چمچگان سیاست نے خوب جشن منایا اور دوسری طرف مودی اور اس کی گودی پریس نے موصوف فیلڈ مارشل صاحب کا ایسا تمسخر اڑایا جیسے کٹھ پتلی نچانے والا لگاتا ہے ، قارئین اور عزیزانِ وطن! ادھر ہندو ہمارا تمسخر اڑا رہے ہیں ادھر ہمارے بہادر وی لاگرز اور آزاد منش تجزیہ نگار جس انداز میں نیکو فارم کے وزیر اعظم شہباز شریف کا جس طرح مذاق اڑاتے ہیں یقین جانئے میں شرمندہ ہو جاتا ہوں کے آفٹر آل کچھ دن یہ پاکستان مسلم لیگ میں کولیگ تھے لیکن !بڑے دلفریب چہرے تھے احباب کے مگرپچھتا رہا ہوں ان سے ملحہ اتار کر !
و ہ بڑے ظالم لوگ تھے لیکن شان ِ اللہ پتا نہیں اس کو ان پھلواریوں کی کون سی ادا پسند آگئی کہ یہی مان نہیں تھے کہ بیٹی بھی ہم پر مسلط کردی ہے پتا نہیں پاکستان بنانے والوں سے کہاں کوئی غلطی ہو گئی ہے کہ فوجی عذاب ہی کافی نہ تھا کہ سیاست کے مصلی بھی ہم پر مسلط ہیں، کہیں شریف ہیں ،کہیں زرداری ہیں اور اس طرح کے پھیلے ہوئے سیاسی مینڈکوں کی ایک کھیپ ہے، اللہ جانے کب پاکستان کی کل سیدھی ہوگی ،رات کو سوتے ہیں صبح فیلڈ مارشل ہوتے ہیں ،رات کو جرنل کے پیر دباتے ہیں ،صبح وزیر اعظم بنے ہوتے ہیں بیوی کو مرواکر صبح صدر مملکت بنے ہوتے ہیں یہ کرشمہ سازی سب مملکت پاکستان میں ہی ملے گی۔
قارئین اور عزیزان وطن! آج تک اتنی بڑی بریکنگ نیوز کے بعد کے بہت اعلیٰ قسم کا شخص شیر ببر عمران خان صاحب سے جیل میں ملا اور ان کو کلین چٹ دے دی ہے اور چند دنوں میں وہ باہر آجائیں گے اس قصہ کو تقریبا دو ہفتے سے زیادہ ہو گیا ہے لیکن عمران خان نہ تو جھکنے کا نام لے رہا ہے اور نہ ہی یزیدوں سے صلح کرنے کے موڈ میں ہے ۔ملک اس وقت اشتہاروں پر چل رہا ہے اگر موج ہے کسی کی تو وہ اخبار کے مالکوں اور ٹیلی ویژن مالکان کی اور یہ وطیرہ شریف خاندان اور ان کے اللوں تللوں کا ہمیشہ سے رہا ہے کیونکہ دماغ سے خالی ہے سوائے ایک فن کے کہ طاقت ور کے آگے جھکنا کس طرح ہے اور رشوت کس طرح دینی ہے، ظاہر ہے جب تک منہ بھولے فیلڈ مارشل بنتے رہیں گے اور سیاست کے بازار میں پولیٹکل ورکروں کے بجائے فارم 47 کی کھیپ مسلط ہوگی تو پھر یہی کچھ عوام کو ملے گا وہ کہتے ہیں نہ جو بو گے وہی کاٹو گے ہمیں اب رونا بند کرکے انقلاب کی تیاری کریں۔ پاکستان زندہ باد!
٭٭٭













