امریکی میزائل تجربے پر چین اور روس کا سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
امریکی میزائل تجربے پر چین اور روس کا سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
شیئرٹویٹ
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید شیئر
امریکا نے میزائل تجربہ کرکے خطے کے امن کو نقصان پہنچایا ہے۔ چین و روس (فوٹو : فائل)
واشنگٹن: امریکا کی جانب سے کروز میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد روس اور چین نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی طرف سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک کروز میزائل کے تجربے کے بعد روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی اقدام سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
چین اور روس کی جانب سے امریکی میزائل کے تجربے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے جس کے لیے امریکا نے پہلے جان بوجھ کر روس سے 1984 میں کیے گئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تخفیفی معاہدے سے دستبردار ہوا تھا اور پھر فوراً میزائل کا تجربہ کردیا۔
یہ خبر پڑھیں: امریکا نے روس سے ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ معطل کردیا
چین اور روس بھی امریکا کی طرح سلامتی کونسل کے 15 مستقل ارکان میں شامل ہیں تاہم دیکھنا ہے کہ تین عالمی قوتوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع میں دیگر ارکان کس سمت جھکاؤ رکھتے ہیں اور کیا سلامتی کونسل امریکا کو میزائل تجربے سے باز رکھنے کا مینڈیٹ رکھتی بھی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے سرد جنگ کے زمانے میں روس کے ساتھ میزائل کی تیاری اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے معاہدے INF سے رواں برس فروری میں علیحدگی اختیار کرتے ہوئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی تیاری کا عندیہ دیا تھا۔
شیئرٹویٹشیئرمزید شیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ