پوپ فرانسس کی جنوبی سوڈان کے سیاسی رہنماؤں کی قدم بوسی

0
501

روم:

پوپ فرانسس نے جنوبی سوڈان کے صدر سلواکیر اور اپوزیشن رہنما رک مشار سمیت 5 ارکان پالیمنٹ کی قدم بوسی کی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر ویٹی کن میں مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنی رہائش گاہ میں گزشتہ روز جنوبی سوڈان کے سیاسی رہنماؤں کی قدم بوسی کرکے حاضرین محفل سمیت دنیا کو حیران کرڈالا۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان کے صدر سلواکیر، اپوزیشن رہنما رک مشار سمیت تین دیگر ارکان پارلیمنٹ 82 سالہ پوپ فرانسس کی دعوت پر روحانی گوشہ نشینی کی مجلس میں شرکت کے لیے ویٹی کن گئے تھے۔

 

اس موقع پر جنوبی سوڈان اور افریقی ممالک کی متعدد شخصیات موجود تھیں، پوپ فرانسس نے سوڈانی رہنماؤں کو امن و استحکام برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے ان رہنماؤں کی قدم بوسی کر ڈالی جس پر تمام افراد اور مذکورہ رہنما خاموش اور ششدہ رہ گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے نے پوپ فرانسس کی جانب سے کی جانے والی قدم بوسی کی ویڈیو اور تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پوپ فرانسس اپنے 2 معاونین کے سہارے جھکتے ہوئے مذکورہ دونوں شخصیات اور تین دیگر ارکان پارلیمنٹ کے قدموں کو بوسہ دے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here