بنگلورو:
بھارت میں برادری سے باہر اپنی پسند کی شادی کرنے والے ایک جوڑے کو 3 سال بعد دھوکے سے گھر واپس بلا گیا اور خاندان والوں نے پتھروں سے مار مار کر قتل کردیا۔
ریاست کرناٹکا کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ رمیش اور ہم عمر گنگما نے 3 برس قبل پسند کی شادی کی تھی، دونوں کا تعلق مختلف برادریوں سے تھا۔ قتل کے خوف سے جوڑا شادی کے بعد فرار ہوگیا تھا اور 3 سال تک مختلف مقامات پر چھپ کر زندگی گزارتا رہا اور اس دوران ان کے یہاں 2 بچوں کی پیدائش بھی ہوئی۔
لڑکے کے والدین نے کسی طرح جوڑے سے رابطہ کرکے انہیں صلح صفائی کے لیے واپس گاؤں بلایا، جوڑا جیسے ہی گاؤں میں داخل ہوا، لڑکی کے بھائیوں نے حملہ کردیا اور زد و کوب کیا۔ جوڑے کو پسند کی شادی کرنے پر پتھر مارے گئے یہاں تک کہ دونوں کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس نے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مرکزی ملزمان میں لڑکی کا بھائی اور چچا شامل ہیں جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارت میں ذات برادری سے باہر شادی پر غیرت کے نام پر جوڑوں کا قتل عام بات ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ دنیا بھر میں غیرت کے نام پر ہونے قتلوں میں سے ایک ہزار صرف بھائی میں ہوتے ہیں۔