ایران میں ٹریفک حادثے میں 28 افغان شہری ہلاک، 21 زخمی

0
753

تہران:

خاش قصبے کے قریب ٹریفک حادثے میں 28 افغان شہری ہلاک جب کہ 21 زخمی ہوگئے۔

ایران کے قصبے خاش میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

یہ علاقہ افغان مہاجرین کی کینٹینرز میں غیر قانونی آمدورفت کے لیے انسانی اسمگلرز کے استعمال میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کا شمار ٹریفک اصولوں پر عمل نہ کرنے والے بدترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر سال تقریباً 17ہزار افراد ٹریفک حادثات میں مارے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here