ہالی ووڈ اداکاررئیلیٹی شو کی شوٹنگ کے دوران ہلاک

0
353

وینکوور: تائیوانی نژاد ہالی ووڈ اداکار و ماڈل گوڈ فرے گاؤ رئیلیٹی شو کی شوٹنگ کے دوران ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 35 سالہ اداکار گوڈفرے گاؤ نے  ایک چائینز رئیلیٹی شو ’’چیز می‘‘ میں بطور مہمان شرکت کی تھی اس شو میں ٹیمیں ریس جیتنے کے لیے مقابلہ کرتی ہیں۔رئیلیٹی شو’’چیز می‘‘ کے پروڈیوسرکا کہنا ہے کہ گوڈ فرے اپنی ٹیم کے ساتھ ریس جیتنے کے لیے دوڑ رہے تھے کہ اچانک گرپڑے۔ سیٹ پر موجود پروگرام کی پیرامیڈک ٹیم نے فوراً انہیں طبی امداد دی اورانہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم اسپتال میں دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد وہ دل کے دورے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ گوڈفرے گاؤ تائیوان میں پیدا ہوئے تاہم 1995 میں ان کی فیملی کینیڈا منتقل ہوگئی تھی۔ گوڈفرے تین بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ انہوں نے ہالی ووڈ ایکشن فلم ’’دی مورٹل انسٹرومنٹس؛ سٹی آف بونز‘‘ میں کام کرکے پہچان بنائی۔

اس کے علاوہ وہ پہلے ایشین ماڈل تھے جنہوں نے 2011 میں لگژری برانڈ لوئس وٹنز کی اشتہاری مہم کے لیے ماڈلنگ کی۔ گوڈ فرے چین میں بھی بے حد مقبول تھے انہوں نے چینی ٹی وی ڈرامے ’’ری ممبرنگ لی کوان‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here