افغان کسٹم کے عملے کی ہٹ دھرمی کے باعث پاک افغان سرحد پر ٹرانزٹ ٹریڈ سے لوڈ سیکڑوں ٹرک پھنس گئے جس کی وجہ سے پاک افغان سرحد پر مال بردار ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان کسٹم کے عملے کی سست روی کے باعث پاک افغان سرحد پر ٹرانزٹ ٹریڈ سے لوڈ سیکڑوں ٹرک پھنس جانے کی وجہ سے پاک افغان سرحد پر لوڈ ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس کے وجہ سے پاک افغان سرحد پر گزرنے والے ٹریفک آئے روز بند ہوجاتی ہے جس کے باعث مسافروں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آئے روز ٹرکوں اور ٹریلروں کی لمبی قطاروں کے وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔
افغان کسٹم کے عملے کے جانب سے سست کلیئرنگ اور افغان کسٹم میں جگہ نہ ہونے کے وجہ سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے لوڈ ٹریلر اور ٹرکوں کو دنوں تک یہاں پاک افغان سرحد پر انتظار کرنا پڑتا ہے جس کے وجہ سے امپورٹ اور ایکسپورٹ کرنے والے تاجروں کو ڈیمرج کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے تو دوسری جانب کئی دنوں تک ٹرکوں کو کھڑا کرنے پر علیحدہ یومیہ کے حساب سے ٹرک مالکان کو تاجر لاکھوں روپے جرمانے کی مد میں ادا کرتے ہیں۔
ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ افغان کسٹم حکام کے جانب سے سست کلیئرنس کے وجہ سے ہم پاک افغان شاہراہ پر مجبوراً کھڑے ہیں یہاں چمن میں کوئی بھی محفوظ جگہ نہیں ہے کہ ہم وہاں پراپنے ٹرک کھڑے کرسکیں۔