تھشارا پریرا فوج میں بھرتی، گجابا رجمنٹ میں میجر کا عہدہ مل گیا

0
285

کولمبو:

سری لنکا کے آل راؤنڈر تھشارا پریرا فوج میں بھرتی ہوگئے، انھیں گجابا رجمنٹ میں میجر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر تھشارا پریرا فوج میں بھرتی ہوگئے، انھیں گجابا رجمنٹ میں میجر کا عہدہ دیا گیا ہے، اب وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں آرمی کی نمائندگی کریں گے۔

تھشارا نے کہاکہ جنرل شاویندرا سلوا نے مجھے آرمی جوائن کرنے کی دعوت دی، میں ان کی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں، اس لیے درخواست کر رد کرنا میرے لیے ممکن نہیں تھا۔

 

یاد رہے کہ سری لنکن آرمی اپنی کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلیے بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہی ہے، وہ پہلے ہی سابق ٹیسٹ کپتان دنیش چندیمل کی بھی خدمات حاصل کرچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here