اٹلی میں ڈرائیور نے جرمن سیاحوں پر گاڑی چڑھادی، 6 افراد ہلاک

0
86

شمالی اٹلی کے علاقے الٹواڈیج میں ڈرائیور نے جرمن سیاحوں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ڈرائیور نے موسم سرما کی تعطیلات پر اسکیٹنگ کے لیے آئے ہوئے جرمن سیاحوں کے گروپ پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق ویلی اورینا میں پہاڑی گاؤں لوٹاگو کے قریب سیاحوں کا گروپ سڑک عبور کررہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر ماردی، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا اور زخمی ہونے والے افراد میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

پولیس کے مطابق انہوں نے 28 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا اور اس سے تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ مقامی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ زیرحراست شخص نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here