قاسم سلیمانی ہزاروں ہلاکتوں کےذمےدارتھے، موت پر کوئی افسوس نہیں، برطانیہ

0
83

لندن:

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کےذمےدارتھے جن کی موت پر کوئی افسوس نہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ردعمل میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں میں ملوث اور ہمارےمفادات کےلیےخطرہ تھے۔

بورس جانسن نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی خطےمیں خلل ڈالنےاورغیرمستحکم کرنےکےذمےدارتھے، لہذا برطانیہ جنرل قاسم سلیمانی کی موت پرافسوس کااظہارنہیں کرےگا۔

 

برطانوی وزیراعظم نے امریکا اور ایران دونوں پر باہمی کشیدگی کم کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ جوابی اورانتقامی کارروائیاں زیادہ تشددکاباعث بنیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here