سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے موجودہ حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں بھی عوام کو 3 لاکھ 90 روپے کا حج پیکیج دے سکتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پی ٹی آئی حکومت کو چیلنج کردیا کہ حکومت نے 4 لاکھ 90 ہزار روپے میں حج پیکیج کا اعلان کیا ہے ہم عازمین کو 3 لاکھ 90 ہزار روپے میں حج کراسکتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت مدینے کی ریاست کا دعوی کرتی ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ مدینہ جیسی ریاست ہو لیکن اس کے لیے عملی طور پر کام بھی کرنا ہوگا، اس حکومت نے تو مقدس عبادت کو بھی معاف نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں مذہبی امور کا وزیر رہا ہوں جب (ن) لیگ کی حکومت آئی تو حج پیکیج 3 لاکھ 10 ہزار کا تھا جسے ہم نے کم کر کے ڈھائی لاکھ روپے کا کیا اور ملک کی تاریخ کے سب اچھے انتظامات کیے، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ان حالات میں بھی یہی حج ہم 3 لاکھ 90 ہزار میں کرا سکتے ہیں۔