کراچی:
پشاور زلمی کی ٹیم نے چائے کے ڈھابے پر مداحوں سے گپ شپ سے ان کے دل جیت لیے۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن سے قبل جہاں ٹیمیں کراچی میں تیاریوں میں مصروف ہیں، وہیں شہرقائد میں مداحوں کو بھی اپنے قومی ہیروز سے ملنے کا موقع مل رہا ہے۔
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم اور فاسٹ بولر حسن علی اچانک نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پریکٹس ایریا کے قریب قائم چائے ڈھابے پر پہنچے اور وہاں بیٹھے مداحوں کے ساتھ کپ شپ لگائی اور ان کی خواہش پر کھانا بھی کھایا جب کہ مداحوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب سیلفیاں بنائیں۔