پاکستان کا سفر

0
105
سردار محمد نصراللہ

سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! ایک زمانے کے بعد وطن عزیز سیاسی،سماجی اور الیکٹرانک میڈیا کے انعقاد کے سلسلے میں جا رہا ہوں۔ جیسے کے میں نے اپنے دو چار کالم پہلے سوشل میڈیا کے انقلاب کے حوالے سے لکھا تھا کہ ایس ایس نیوز، جس کے چیئرمین نیویارک کے مشہور فنانشل مارکیٹ سے وابستہ شیخ شعیب نے اذن دیا ہے کہ موجودہ سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک بولڈ ویوز کی قوم اور امریکہ میں کمیونٹی کو ملتے رہیں۔ا س سلسلے میں حکومت پاکستان سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک نئی پالیسی لے کر آرہے ہیں اور کئی پروگراموں پر قدغن لگانے کا سوچ رہے ہیں ہم لوگوں کی کوشش ہے کہ وطن میں پھیلے بلیک میل کرنے والے اینکرز سے قوم کو نجات دلوائیں جو دن رات افواج پاک اور دوسرے قومی اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں اور ان لوگوں میں بہت سے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ میں اپنے سیاسی تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے اعلیٰ خدمت کے جذبے سے وطن عزیز جا رہا ہوں۔
قارئین وطن! ملک کی سیاسی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جار ہی ہے اور اس کی بنیادی وجہ عمران خان اپنی نیک نامی کے باوجود ایک اچھی ٹیم تشکیل نہیں دے سکے جس کی و جہ سے ان کو اپنی حکومت سازی میں بڑی تکلیف پہنچ رہی ہے اگر آج بھی خان صاحب اپنے اوپر لادا ہوا ایکسٹرا بیگج اُتار پھینکیں تو ان کی حکومت کو مزید سانس مل سکتی ہے اور دوسرا اگر وہ ملک سے بھاگنے والے اور ملک میں رہنے و الے قومی چوروں اور لٹیروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا پورا زور لگائیں ورنہ یہ لوگ بھی بیرونی اشاروں پر اقتدار کی ڈوریاں ہلانے میں مصروف کار ہیں۔خادم وطن! اسلام آباد حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے لاہور و کراچی سے زیادہ وقت دے گا تاکہ معاملات کو سمجھ سکوں اور اپنے لوگوں تک صحیح صحیح طور پر پہنچا سکوں۔
قارئین وطن! آپ کی خدمت میں بدستور کالم آتا رہے گا اور سیاسی سماجی اور معاشی صورتحال کا پتہ دیتا رہوںگا۔ آج اپنا کالم مختصر رکھوں گا کہ اس وقت سر پر سفر سوار ہے وقت تھوڑا ہے اور کام زیادہ بس میرے لیے دعا کریں کہ سفر بھی آسان ہوجائے اور خیر و عافیت سے واپس آکر آپ لوگوں کی خدمت کرتا رہوں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here