”یزید سے دوستی اور حسین کو بھی سلام”

0
51
سردار محمد نصراللہ

قارئین اور عزیزانِ وطن! آج فیس بک پر شورش پاکستان سلیمان کھوکھر نے جس گرم جوشی سے اکرم شیخ ایڈوکیٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ آپ نے آئینی تحفظ کا حق ادا کر دیا میرے تجسس نے جوش مارا کہ شیخ اکرم صاحب نے ایسا کیا مارکہ مارا کے میں جس اکرم شیخ کو جانتا ہوں وہ تو نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کا بگل بچہ تھا ایسا کیا کر دیا کہ ہر وی لاگ پر تحسین کے ڈونگرے برس پڑے کرید کرنے پر پتا چلا کہ آٹھ ججوں کے پینل کو آئین کے تحفظ پر تکرار کرتے ہوئے جب ججوں نے ان کو چپ کرانے کی کوشش کی تو ان کے اس جملے نے کہ جج صاحبان مجھ پر یزید کی بعیت لازم نہیں ہے، یزید سے دوستی اور حسین کو بھی سلامواہ ایسی چنگاری بھی یارب وکلا کی خاکستر میں تھی۔ آج جبکہ پاکستان بار کونسل پر یزید کو سلام کرنے والوں کا قبضہ ہے عدلیہ کے ہر لیول پر اندھیر چھائیہ ہوا ہے ججوں کو جھنجھوڑنے کے لئے اکرم شیخ کی جرأت کو سلام !
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
ابھی بھی وکلا کی فیکلٹی میں دیدہ ور ہیں دیر آئے درست آئے بس امید زندہ رہنی چائیے انشالہ دن دور نہیں عدلیہ کا وقار بحال ہو گا ۔ قارئین اور عزیزان ِ وطن! ہمارے ایک معتبر وی لاگرز شہباز گل صاحب ہر صبح فیلڈ مارشل جرنل عاصم منیر صاحب کی ریٹائیرمنٹ کے حوالے سے کانٹ ڈان کا عندیہ دیتے ہیں بقول ان کے آج 39 روز رہ گئے ہیں ادھر گردوں نے بجلیاں چھپا کر رکھی ہیں بھارت کوئی موقع جانے نہیں دے رہا اپنی حزیمت کا بدلہ لینے کے لئے پاکستان کو اشتعال دلانے کا اور پورا موڈ بنایا ہوا ہے کہ اپنی فوج کو ہماری سرحدوں پر گل گپاڑہ کرنے کے لئے اور ہمارے فیلڈ مارشل صاحب اپنی ایلسٹنشن کی فکر میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی توجہ سرحدوں کے معاملات پر مبذول ہونی چائیے اپنے آپ کو فروحی معاملات میں الجھایا ہوا ہے ۔ اور ہمارے نام نہاد وزیر اعظم بھی ادھر ادھر اپنی نوکری بچانے کے لئے بجائے فیلڈ مارشل کی اکسٹنشن کا اعلان کریں ان کو شہنشاہ امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل میڈل دلوانے کے لئیے بوٹ پالش کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے ہندو ہمارے دونوں کی کمزوری کا مزہ لے رہے ہیں کبھی بلوچستان میں اور کبھی افغانستان کے پہاڑوں میں مصروف رکھ کر جرنل صاحب عصا اٹھائیں ہندو تقریروں سے مرغوب نہیں ہوتا آپ بھی کائونٹ ڈان سے دھیان اٹھائیں آپ کی ایکسٹنشن نوشتہ دیوار پر لکھی ہوئی ہے کیوں فکر کرتے ہیں اللہ اکبر کا نعرہ لگائیں اور بتائیں مودی کو کہ جناب جنگ کھیڈ نہیں زنانیاں دی۔
قارئین اور عزیزان وطن! امریکہ میں مڈ ٹرم الیکشن کا زور شور ہے اس الیکشن میں بہت سے پاکستانی نزاد مختلف عہدوں کے لئے حصہ لے رہیں ہیں لیکن سب سے بڑا زور افریکی نزاد مسلمان زوہران ممڈانی کا ہے اس کا مقابلہ نیو یارک کے سابق گورنر ماریو کومو سے ہے ممڈانی اس کو پرائمری میں ہرا چکا ہے ممڈانی ڈیموکریٹ ہے اور اس کا مقابلہ ریپبلکن کے ساتھ ہونا چاہئے لیکن کومو کو اپنی شکست حزم نہیں ہوئی اور اس نے انڈیپنڈنٹ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ یوں کہہ لیجئے کہ اس کا مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہے امریکی صدر کو یہ مسلمان ایک آنکھ نہیں بھاتا وہ اپنے ایبپلیکن امیدوار کے بجائے کومو کو سپورٹ کر رہا ہے اور اپنی ساری طاقت اس کو ہرانے میں خرچ کر رہا ہے اب دیکھئے نومبر کو عوام کس کو جتاتی ہے جو بھی ہے عوام کس کو جتاتی ہے ممڈانی کو یا ڈونلڈ ٹرمپ کو جو بھی ہے فارم 47 یہاں کام نہیں آئے گا اور نہ ہی پاکستانی جج فیصلہ لکھیں گے اگر ممڈانی جیتے گا تو نیو یارک جو امریکہ کا بلکہ دنیا کا سب سے بڑا فائننشل ہب ہے کا پہلا مسلمان مئیر ہوگا ممڈانی کا الیکشن بھی ایک انقلاب ہے اکرم شیخ کی چنگاری بھی ایک انقلاب کی نوید ہے ۔ پاکستان زندہ باد!
٭٭٭

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here