کراچی:
معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ انہوں نے اداکاری ترک نہیں کی، مذہب کو زیادہ وقت دینے کے لیے صرف کام سے لمبا وقفہ لیا ہے۔
ایک ٹوئٹر پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ویڈیو میں بھی اس بات کی وضاحت کرچکے ہیں کہ وہ اداکاری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کررہے اور انہیں اسلام میں اداکاری حرام ہونے سے متعلق کوئی بات نظر نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ ’اللہ کی متعین کردہ حدود سے مطابقت رکھنے والے پراجیکٹ میں اداکاری کروں گا۔‘‘
گزشتہ کچھ عرصہ سے سماجی میڈیا پر حمزہ علی عباسی کے شوبز کو خیرباد کہنے سے متعلق خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ میں حمزہ علی عباسی سینیمااسکرین پر نظر آئیں گے۔