ایران کے 23اراکین پارلیمنٹ کورونا وائرس کا شکار

0
77

ایران کے 23 اراکین پارلیمنٹ اور ایمرجینسی میڈیکل سروس کے سربراہ کورونا وائرس سے کا شکار ہوگئے۔

بی بی سی فارسی  کے مطابق ایران کے 290 اراکین پارلیمنٹ میں سے 23 کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کی ایمرجینسی میڈیکل سروسز کے سربراہ پیر حسین کولیوند بھی مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کولیوند کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور پریشانی کی بات نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے رُکن پارلیمنٹ عبدالرضا میسری سرکاری ٹٰیلی وژن کے ینگ جرنلسٹ کلب کے پروگرام میں بتایا کہ پارلیمنٹ کے 23 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اراکین پارلیمنٹ عوامی میل جول سے گریز کریں۔

 

ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی نے سرکاری ٹی وی پر کورونا وائرس سے  77 ایرانی شہریوں کی اموات اور 2336میں تشخیص کی تصدیق کی۔  پیر کو تہران میں کورونا سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر محمد میر محمدی  کی موت واقع ہوئی۔ میر محمدی اس وائرس سے ہلاک ہونے والے پہلے اعلیٰ سرکاری عہدے دار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here