کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی

0
84

ریاض:

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی لگادی ہے۔

سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے مقامی شہریوں کی عمرہ ادائیگی پربھی عارضی طور پرپابندی لگادی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی ﷺ آمد پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پرپابندی عارضی طورپرلگائی گئی جوصورتحال میں بہتری آنے پرفوری ہٹادی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے غیرملکی زائرین پر31 مارچ تک پابندی بڑھادی ہے۔ سعودی ایئرلائن نے منسوخ کی گئی ٹکٹوں کے ری فنڈ کیلئے ایئرلائن کے سیلزسپورٹ سینٹرسے رابطہ کی ہدایت بھی کردی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here