فہد مصطفیٰ کس کس کے عشق میں مبتلا رہے، خود بھانڈا پھوڑ دیا

0
409

معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک انٹرویو میں 2 مقبول اداکاراؤں اور ماڈلز کے عشق میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے بھولے کے کردار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تو انہیں خود اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک دن مقابلے کے ایک شو کے مقبول ترین، صف اول کے میزبان بن جائیں گے اور ڈرامے ہی کیا فلموں میں بھی دن دگنی اور رات چوگنی کامیابیاں سمیٹیں گے۔

آن لائن پروگرام میں اپنے انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے اپنی شوبز زندگی کے کچھ رازوں کا پردہ فاش بھی کیا جس سے ان کے مداح تاحال ناواقف تھے۔ مقبول اداکار نے بتایا کہ وہ شروع ہی سے ماڈل ونیزہ احمد کو پسند کرتے ہیں اور آج بھی ونیزہ سے ملاقات کے وقت ان کے لبوں پر غیرمانوس سی مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔

 

فہد کا مزید کہنا تھا کہ انہیں مشہور ماڈل ایمان علی سے بھی کرش ہوا تھا لیکن یہ عشق ماڈل سے ملاقات کے بعد جھاگ کی طرح بیٹھ گیا تھا۔ اداکار فہد نے اس موقع پر ہنستے ہوئے اپنے ہاتھوں کو ایسے جوڑا جیسا معافی مانگتے وقت جوڑا جاتا ہے۔

فہد مصطفیٰ کے مداح اور ناقدین دونوں ہی اس بات کے لیے پُرتجسس دکھائی دیتے ہیں کہ کیا فہد نے رنگ گورا کرنے کے ٹیکے لگوائے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں اداکار نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی صحت کا خیال رکھتا ہوں، خوراک پر توجہ رکھتا ہوں اور  معالجین سے بھی مشورہ لیتا ہوں۔

معروف اداکار نے مزید کہا کہ میں نے کبھی رنگ گورا کرنے والے انجکشن نہیں لگوائے اور نہ ایسی کوئی ادویہ استعمال کی ہیں اور نہ ہی دس سال قبل میرے پاس اتنے پیسے تھے کہ میں یہ مہنگا ٹریٹمنٹ کرواسکتا۔

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ایک متنازع بیان پر خاموشی اختیار کرنے کے سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ میں ان کے ساتھ ایک پروجیکٹ ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں شریک ہوں اس لیے کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھا تاہم میں انہیں ایک اچھے لکھاری کے طور پر جانتا ہوں باقی ان کے ذاتی نظریات سے میرا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here