کراچی: چین کی جانب سے صوبہ سندھ کے لیے 5 لاکھ این 95 ماسک کراچی پہنچ گئے، سندھ حکومت نے دو لاکھ ماسک رکھ کر تین لاکھ ماسک بقیہ صوبائی حکومتوں کو دینے کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کے مطابق چینی حکومت نے سندھ حکومت کو پانچ لاکھ این 95 ماسک عطیہ کیے ہیں جو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کے روز کارگو ٹرمینل پر وصول کیے۔
بدھ کی صبح چین کا ایک خصوصی طیارہ سامان لے کر آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک چین قومی پرچموں کے بینر تلے کھیپ وصول کرنے کی تقریب ادا کی۔
و