امریکا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین،تعداد 1 لاکھ 53 ہزارسے بڑھ گئی

0
376

واشنگٹن:

دنیا بھر میں کورونا وائرس وبا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اس سے ہونے والی اموات 36 ہزار 873 ہوچکی ہیں جب کہ 7 لاکھ 66 ہزار 336 افراد متاثرین ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 1 لاکھ 60 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔

کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکا پہلے نمبر پر آچکا ہے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 828 ہوگئی ہے۔ امریکا میں صحت عامہ کے سینیئر ترین حکومتی مشیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے 1 سے دو لاکھ افراد موت واقع ہوسکتی ہے۔  صدر ٹرمپ نے لاک ڈاون میں تیس اپریل تک  توسیع کردی ہے اور سنٹرل پارک میں 70 بستروں  پر مشتمل عارضی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here