کٹھمنڈو:
بھارت کے نیپال سے بھی تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ریڈیو اسٹیشنوں سے بھارت مخالف نغمے نشر ہونے لگے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق لداخ کی وادی گلوان میں چین کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد مودی حکومت کی فسطائی پالیسیوں کے باعث بھارت کے نیپال کے ساتھ تعلقات بھی کشیدہ ہو گئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق نیپال کے ریڈیو سٹیشنوں سے بھارت مخالف نغمے نشر کرنا شروع کر دیے گئے جو بھارتی صوبے اترکھنڈ میں بھی سنے جا سکتے ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق نغموں میں نیپال کے عوام کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ اترکھنڈ کے علاقے کالا پانی Lipulekh اور Limpiyadhura واپس لینے ہیں جنہیں نیپال نے اپنے نئے نقشے میں بھی شامل کیا ہے۔