لاہور:
آن لائن قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد جبکہ اجتماعی قربانی کے فی کس حصہ میں 2ہزار روپے تک اضافہ کردیاگیا۔
کورونا وائرس کے باعث لاہورسمیت میٹروپولیٹین شہروں کے اندر جانوروں کی منڈیاں لگانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پرآن لائن خریداری اورقربانی کارحجان بڑھ گیا۔ مختلف رفاعی، سماجی وکاروباری اداروں کی طرف سے شہریوں کوآن لائن قربانی میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔
شوکت خانم ہسپتال کا بکرا، چھترا 22 ہزار، گائے، بیل 66 ہزار500 ، فی کس حصہ 9 ہزار500 روپے، ایدھی فاؤنڈیشن کا بکرا، چھترا 11 ہزار، گائے ،بیل 52 ہزار 500 ،حصہ 7 ہزار500 روپے ، الخدمت فاؤنڈیشن کا حصہ 11 ہزار، بکرا،چھترا 24 ہزار،منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن کا حصہ 13 ہزار، بکرا 26 ،چھترا 21 ہزار روپے مقررکیاگیا ہے۔
ایک ادارے کے سربراہ مبشر حسن نے بتایا کہ ہرجانور کی قیمت وزن ، صحت ،عمرکے حساب سے طے کی جاتی ہے،ان کی قیمت دوسرے، تیسرے دن بڑھاتے ہیں کیونکہ ان کے چارے اوردیکھ بھال کا خرچہ بڑھتا رہتا ہے۔