لاہور:
آٹا اور گندم بحران سے متعلق درخواست پر وزارت صنعت نے کاسٹ آف پروڈکشن سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔
کاسٹ آف پروڈکشن سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام اخراجات ڈال کر چینی کی فی کلو پیداواری لاگت 54 روپے سے 59 روپے تک ہے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چینی کی پیدواری لاگت سمیت منافع ڈال کر 67 روپے میں فروخت ہو سکتی ہے، ملک میں گندم اور چینی کی قیمتیں بڑھتی رہیں، مسابقتی کمیشن سویا رہا، گندم چینی بحران کے پیچھے ایک مافیا ہے جسے طاقتور حلقوں کی حمایت حاصل ہے، گندم چینی بحران پیدا کرکے چند مخصوص افراد نے اپنی جیبیں بھریں، بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔