کراچی:
سرجانی ٹاؤن سے اغوا کیے جانے والے3سالہ بچے کواغواکاروں نے گرفتاری کے خوف کے باعث گھرکے قریب چھوڑ دیا۔
ترجمان رینجرز مطابق 15 جولائی کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے گہرام گوٹھ میں گھر کے باہر 3 سالہ ارسلان کھیل رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اسے اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔
رینجرز نے بچے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے علاقے میں چھاپے مارے اور ناکہ بندی شروع کر دی، اغواکارگرفتاری کے خوف کے باعث بچے کوگھر کے قریب ویران مقام پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
رینجرز کے مطابق اغوا کاروں کی گرفتاری کیلیے گھیرا تنگ کردیا ہے اور جلد انھیں گرفتار کرلیاجائیگا۔