کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

0
94

اسلام آباد:

حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو ملاقات کی پیشکش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت کو تیسری قونصلر رسائی کے حوالے سے رسمی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کو سیکیورٹی اہل کار کے بغیر قونصلررسائی دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک دوسری بار قونصلر رسائی دی اور  یہ قونصلر رسائی بھارتی درخواست پر فراہم کی گئی۔

قونصلر رسائی 3 بجے فراہم کی گئی جس میں بھارتی ہائی کمیشن کے 2 قونصلر افسران نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کی۔ قونصلر ملاقات کے لیے کلبھوشن کی موجودگی کے مقام کو خفیہ رکھا گیا اور قونصلر رسائی اسلام آباد میں محفوظ مقام پر دی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here