ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار نامزد

0
136

واشنگٹن:

ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن کو باضابطہ امریکی صدارتی امیدوار نامزد کر دیا اور ریپلکن پارٹی کے  سابق امریکی وزیرخارجہ کولن پاول نے بھی جو بائیڈن کی حمایت کااعلان کردیا۔

ڈیموکریٹس نے کنونشن کے بعد جو بائیڈن کو باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیا گیاہے۔ امریکا کے ریپبلیکن صدر جارج بش کی کابینہ میں وزیر خارجہ رہنے والے کولن پاول نے بھی بطور امیدوار  جو بائیڈن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈیموکریٹیک نیشنل کنونشن سے خطاب میں کولن پاول نے کہا کہ وائٹ ہائوس کی  اقدار بحال کرنے کے لیے وہ جو بائیڈن کی حمایت کرتے ہیں۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کنونشن میں ان پر تنقید کرنے والی سابق خاتون اول مشال اوباما پر برس پڑے۔ مشعل نے کنونشن میں کہا تھا کہ ٹرمپ دور میں بے روزگاری  میں اضافہ ہوا ہے۔

 

امریکا مین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ڈیموکریٹس نمائندگان کے کنوینشن میں 50 ہزار افراد نے آن لائن شرکت کی اور امیدوار نامزد ہونے والے جو بائیڈن بھی ویڈیو لنک کے ذریعے کنوینشن میں شامل ہوئے۔ امریکا کے صدارتی انتخابات نومبر 2020 میں منعقد ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here