سعودی عرب میں پولیس مقابلے کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک

0
100

ریاض:

سعودی عرب میں پولیس کی چھاپہ مار ٹیم اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے شہر القطیف میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں آٹھوں دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا گیا تھا لیکن ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس مقابلے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ کسی شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں۔ یہ ایک کامیاب ترین سرچ آپریشن تھا۔

 

پولیس  ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقابلے میں مارے گئے تمام دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور ایک خفیہ ٹھکانے پر چھپے ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کی تلاش میں اس سے قبل بھی چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی لیکن ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت اور تصاویر تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔ قبل ازیں وزارت داخلہ کے ایک تفتیشی دفتر پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو مار دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here